Thursday, November 27, 2025
Urdu News

ٹرمپ کا سخت ردعمل: فائرنگ کو پوری قوم کے خلاف جرم قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ فائرنگ کے واقعے کو امریکی قوم اور پوری انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو “جانور” کہہ کر شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے کو سخت ترین انجام بھگتنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر پیش آیا، اور نیشنل گارڈز کو نشانہ بنانا نفرت اور برائی کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق یہ حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق مشتبہ شخص 2021 میں افغانستان سے امریکہ آیا تھا، اس لیے بائیڈن دور میں افغانستان سے داخل ہونے والے ہر فرد کی دوبارہ جانچ ضروری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے خلاف جرم ہے۔

مزید برآں، ٹرمپ نے اسے موجودہ امیگریشن اور سکیورٹی پالیسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ 2021 کے بعد داخل ہونے والے تمام افغان پناہ گزینوں کی دوبارہ چھان بین ہوگی۔ صدر نے حکم جاری کیا کہ دارالحکومت میں فوری طور پر مزید 500 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں، جبکہ یہ بھی کہا کہ جو افراد امریکہ سے محبت نہیں کرتے، انہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *