موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تعلیمی ادارے 26 فروری تک بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے لیے سرمائی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے تعطیلات کے شیڈول کی باضابطہ منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لیے سرمائی تعطیلات 26 دسمبر 2025 سے 26 فروری 2026 تک ہوں گی جبکہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے مجموعی طور پر 63 روز تک بند رہیں گے۔
گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لیے علیحدہ سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے،گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات 29 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہوں گی جبکہ تعطیلات کا دورانیہ 13 دن مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سرمائی تعطیلات کا اطلاق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہو گا۔