سسرالیوں کا بہو پر ( ت ش د د)، بہو جان کی بازی ہار گئی!

منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے بھلوال میںسعدیہ بی بی کی شادی اظہر اقبال نامی شخص سے ہوئی جو آپس میں رشتہ دارتھے،شادی کے 12سال بعد اظہر نے سسرال میں فون کر کے کہا کہ سعدیہ کو اسپتال لےکر جا رہا ہوں، اُسے ہیضہ ہوگیا ہے جلدی پہنچے، سعدیہ کے گھر والے نکلنے ہی والے تھےکہ اگلی کال آگئی کہ سعدیہ کی جان چلی گئی ہے وہ اسے لے کر گھر جا رہے ہیں، اگلے دن سعدیہ کے گھر والوں کو بتایا گیا کہ سعدیہ نے رات کو پکوڑے کھائے تھے اور اسکی جان چلی گئی ہے سعدیہ کے گھر کی کچھ خواتین نے اسے غسل دیتے وقت تصویریں بنا لیں، تصویریں جب گھر والوں نے تصویریں دیکھیں تو انہیں شک ہوا کہ معاملہ مشکوک ہے، انہوں نے تھانے میں درخواست دی، معاملہ عدالت تک پہنچا اور (قب ر) کشائی کا حکم جاری ہوا، جب قبر کشائی کی گئی تو معلوم ہوا کہ جان ہیضے کی وجہ سے نہیں بلکہ کلہاڑیوں کے وار سے گئی ہے۔