Monday, January 19, 2026
Urdu News

حافظ آباد : ایک سال قبل ہوئے گیینگ ر۔یپ کیس کا انوکھا ڈراپ سین

حافظ آباد : ایک سال قبل ہوئے گیینگ ر۔یپ کیس کا انوکھا ڈراپ سین : 2 نوجوان سی سی ڈی مقابلوں میں پار کرانیوالی متاثرہ خاتون نے یوٹرن لے لیا ، مرکزی ملزم کو ریلیف ۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2025 میں حافظ آباد کے نواح میں اچا مانگٹ میں ایک گیینگ ر۔یپ کیس منظر عام پر آیا تھا جس میں 4 ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون کو روکا اور مرد کے سامنے خاتون کے ساتھ زیا۔دتی کی اور اسکی ویڈیو بنائی ، یہ ویڈیو بعد میں وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ، مقدمے کے اندراج کے بعد کیس سی سی ڈی کے حوالے ہوا ۔ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت لئیق ، چاند ، اکرام مانگٹ وغیرہ کے نام سے ہوئی اس دوران سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں لئیق اور چاند مانگٹ سمیت 3 نوجوان ہلا۔ک ہو گئے جبکہ ایک نامزد ملزم اکرام مانگٹ روپوش ہو گیا ، بتایا جارہا ہے کہ اکرام مانگٹ کا ایک بھائی زمان مانگٹ علاقہ کا ایک نامور اور بااثر وکیل ہے جسکی پشت پناہی کی وجہ سے اکرام مانگٹ بچ گیا ، اس کیس میں ایک ڈرامائی موڑ اب سامنے آیا ہے جب اس کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزم اکرام مانگٹ کے حق میں بیان دیا ہے کہ اسکا کوئی قصور نہیں اور اسکے ساتھ زیا۔دتی میں اکرام مانگٹ موجود نہیں تھا ۔ خاتون کے اس بیان کے بعد کئی اہم سوال اٹھ کھڑے ہوئےہیں ۔ اگر شناخت کے باوجود اکرام مانگٹ بے گناہ ہے تو مارے جانیوالے باقی 2 ملزمان کا کیا قصور تھا ۔ اور اگر وہ قصور وار تھے تو اکرام مانگٹ کیسے بے قصور ہے ۔ یہ اس کیس میں تازہ ترین پیش رفت ہے دیکھتے ہیں خاتون کے بیان کے باوجود اکرام مانگٹ سی سی ڈی سے بچ نکلتا ہے یا نہیں ؟؟







Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *