پولیس نے 3 بیویوں والےشوہر کی زندگی اجیرن کردی

ایف آئی آر کا ناجائز استعمال ، تین بیویوں والے شوہر کی زندگی اجیرن ہو گئی : تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں عدیل نامی ایک شخص کی تین بیویاں ہیں ، ہر روز جب عدیل کام پر جاتا ہے تو ہنجروال تھانہ کی پولیس کا ایک تھانیدار اور چند اہلکار اس کے گھر کے باہر ناکہ لگا لیتے ہیں ، یہاں تک تو سب ٹھیک رہا مگر چند روز بعد عدیل کی کوئی بیوی سودا سلف لینے گھر سے نکلتی تو اس پر آوازیں کسی جاتیں اور انہیں نازیبا اشارے کیے جاتے ۔۔۔عدیل نے اس تھانیدار اور اہلکاروں کو منع کیا تو نہ صرف عدیل کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا وہ زخمی ہوا اور اسے 10 ٹانکے لگے ، بلکہ عدیل اور اسکے والد پر ناجائز مقدمات درج کر لیے گئے ۔۔۔ اس نوجوان اور اسکی تینوں بیویوں نے ایڈووکیٹ فہیم کھوکھر سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے ، آئیے اس کوشش میں ہم بھی انکے ساتھ شامل ہو جائیں