Wednesday, December 10, 2025
World

آج سے 16 سال سے کم عمر سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکیں گے

سڈنی : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا نفاذ ہوگیا ، خلاف ورزی پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

جس کے بعد آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی قانونی پابندی عائد کی ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے پابندی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب 16 سال سے کم عمر بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال نہیں کرسکیں گے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی صحت اور آن لائن سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔

قانون کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم عمر صارفین کو روکنے کے لیے موثر نظام قائم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *