Monday, July 7, 2025
Pakistan

تلمبہ سے محسن وال روڈ پر کار کی درخت سے ٹکر، جس میں پنجاب کی بڑی شخصیت کے دو بیٹے جانبحق

المناک ٹریفک حادثہ ..

تلمبہ سے محسن وال روڈ پر کار درخت سے ٹکرا گئی ، حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔

رات گئے تلمبہ محسن وال روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور انجیئنر سید جعفرعلی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔

یہ تینوں بہن بھائی تلمبہ سے ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔

جابحق ہونے والے نوجوان سابق پرنسپل سول لائن ملتان کالج باقر علی جعفری کے بیٹے تھے ان کے یہ دو ہی بیٹے تھے جو اللہ کو پیارے ہوگئے.

اللہ پاک والدین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں اور ان نوجوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں آمین ثم آمین .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *