بیوی پر شک، اور پھر دردناک انجام ، راوی روڈ سے ملنے والی بوری بند لاش کی کہانی

سرور نے شادی کے18سال بعد اپنی بیوی رخسانہ کی جان لی!لاہور میں شک کی شبہ میں جان کی بازی ہارنے والی رخسانہ کی بیٹی نے بتایا ہے کہ مولوی(باپ)ہماری ماما پر شک کرتا تھا، رخسانہ کی بہن کے مطابق رخسانہ اکثر کہا کرتی تھی کہ یہ مجھ پر بہت شک کرتا ہے مجھے کہیں مار ہی نہ ڈالے، رخسانہ صرف ایک گھر میں کھانا پکانے کا کام کرتی تھی، وہ بھی اس لیے کہ اُسکے گھر کے حالات ٹھیک ہوجائیں، جس دن رخسانہ کی جان لی گئی اس دن مولوی بچوں کو سکول چھوڑ کر آیا تو اسے شک ہوا کہ میرے گھر سے کوئی غیر مرد ہو کر گیا ہےجس کے بعد مولوی نے اپنی اہلیہ کی جان لے لی،سرور نے جب رخسانہ کی جان لی تو اسکے بعد اپنا روپ بدل لیا، داڑھی کٹوا لی کہ کہیں پکڑا نہ جائے، رخسانہ کی بہن کے مطابق اسے زہر بھی دیا گیا تھا۔سرور ریڑھی لگاتا تھا کچھ دنوں سے اس نے یہ کام بھی چھوڑ دیا تھا، رخسانہ اپنے شوہر سرور سے جب بھی کوئی چیز مانگتی تو سرور کہتا “میرے پاس پیسے نہیں ہیں، کوئی نیا یار بنا لو اور اس سے پیسے لے لو”سرور نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سمجھاتا تھا کہ بُرے کام چھوڑ دے، لیکن ابھی تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی، کوئی ایسا فعل منظرعام پر نہیں آیا کہ رخسانہ پر شک کیا جاسکے
یہ افسوسناک واقعہ 17 اگست 2025 کو پیش آیا — ایک اور گھریلو جھگڑا جو بے گناہ جان کے ضیاع پر ختم ہوا۔ ⚖️💔