عمیری کی وائرل ویڈیو : پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

7 منٹ 11 سیکنڈ کی ویڈیو محض تفریح کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے کے ایک سنگین طبی اور سماجی مسئلے کی جانب بھرپور نشاندہی کرتی ہے۔ یہ ویڈیو ہمیں اس حقیقت پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے کہ آج کے جدید دور میں شادی جیسے اہم بندھن کو محض روایتی بنیادوں پر نہیں بلکہ جدید طبی اصولوں کے مطابق بھی دیکھا جائے۔ جس طرح دیگر قانونی شرائط ضروری ہیں اسی طرح شادی سے قبل مرد کا مکمل طبی معائنہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور نکاح نامے کے ساتھ مرد کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا لف ہونا لازمی قرار دیا جانا چاہیے تاکہ ایک شفاف اور صحت مند رشتے کا آغاز ہو سکے۔ یہ اقدام نہ صرف زوجین کو ذہنی، نفسیاتی و جسمانی اذیت سے بچائے گا بلکہ ایک خوشحال ازدواجی زندگی کی ضمانت بھی ثابت ہوگا۔ یہ محض ایک انتظامی مطالبہ نہیں بلکہ ایک خاموش سماجی انقلاب کی پکار ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو پیچیدہ طبی اور نفسیاتی مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے دوسری طرف عورتوں کو بھی یہ بات سوچنے کی ضرورت ہے کے اگر آپ کا خاوند ناکارہ ہے تو اس سے طلاق لے کر کسی اور جگہ نکاح کر لیں ورنہ معاشرے میں عمیری جیسے کرادر اپنی جنسی خواہشات کے لیے آپ کو استعمال تو کریں گے مگر نکاح کی بات پر سرمایہ نہ ہونے کا بہانہ کرتے نظر آئیں گے