لاپتہ خاتون اینکر کی گاڑی مل گئی

سانحہ چلاس میں تھک گیانچی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خیبر پختونخوا سے نجی ٹی وی کی اینکر شبانہ لیاقت کی گاڑی کو بہت بری حالت میں ملبے سے سات روز بعد ڈھونڈ لیا گیا ہے۔تاہم گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا ۔واضح رہے کہ سیاحت کیلئے شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور دو معصوم بچوں سمیت سیلابی ریلے میں لاپتہ ہوگئ تھیں