Urdu News

چکوال سے برآمد ہونے والی حافظ قرآن بچے کی نعش کا معمہ حل

دو دن قبل چکوال سے جو ایک حافظ قرآن بچے کی لاش ملی جیسے جانوروں نے نوچ نوچ کر کھایا ہوا تھا اس کو مارنے والا اور کوئی نہیں اس کا ظالم سوتیلا باپ تھا جس کا نام مبشر ہے۔

اس شخص کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ نکاح پہ نکاح کرتا تھا اور اس خاتون کی جائیداد ہڑپ کرتا تھا ۔

مزمل کی والدہ سے اس کا تیسرا نکاح تھا اس رات مزمل جب نانی اماں کی وفات کا سن کر گھر آیا تو اس سے پہلے مزمل کے سوتیلے باپ نے اس بچے کی والدہ پہ دباؤ ڈالا کہ

تمہارے حصے میں والد کی طرف سے جائیداد آتی ہے تو تم اسے میرے نام کردو تو مزمل کی والدہ نے کہا کہ یہ جائیداد اس بچے کی ہے ۔

تب جب مزمل نانی کا انتقال سن کر آیا تو اس رات مبشر نے ایک کام کے بہانے مزمل کو ساتھ لیا اور ایک ویرانے میں تیز دھار آلہ سے اس کی گردن اڑا دی اس کے بعد سلفیورک ایسڈ یعنی ڈال کر چہرہ مسخ کردیا ۔

اور پھر ایک کھیت کے درمیان پھینک دیا جہاں جانور پرندے اسکو نوچتے رہے ۔۔۔۔۔ کل رات پولیس نے مبشر کی لتر پریڈ کی تو اس نے تمام بات اگل دی کہ میں نے کیا ہے ۔
مزمل کی ڈیڈ باڈی دیکھ کر مجھ جیسے لاکھوں لوگوں نے انصاف کی آواز اٹھائی
اس کے بعد ابھی خبر ملی ہے کہ سی سی ڈی والوں نے مزمل کس انصاف دے دیا ہے یہ پولیس حراست سے بھاگتا ہوا مارا گیا ہے ۔
شکر ہے دل کو سکون مل گیا اور شکریہ آپ سب کی آواز اٹھانے کا ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *