حادثے کا شکار بھارتی طیارے میں اہم بھارتی شخصیت کی موجودگی کا انکشاف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔
بھارتی میڈیا “نیوز 18” کے مطابق، طیارے میں تقریباً 250 مسافر موجود تھے اور حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پرواز لندن کے لیے ٹیک آف کر رہی تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی اسی طیارے میں سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوا۔