جس جگہ امریکی بی 2 نے حملے کئے وہ پہلے ہی خالی کروالی گئیں تھیں اب وہاں صرف۔۔۔

ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردو ایٹمی تنصیب کے داخلی اور خارجی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے تاہم حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی گئی تھیں، زیر زمین تنصیب میں افزودہ یورینیم کو پہلے ہی اس جگہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اصفہان کے نائب گورنر اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفہان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہو گیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فردو پر امریکی حملے کے بعد کسی بڑے دھماکے کے آثار محسوس نہیں کیے گئے، علاقے میں حالات مکمل طور پر نارمل تھے۔ دوسری جانب
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل حوثیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملہ کرینگے