Friday, July 18, 2025
Pakistan

حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق اہم حقائق سامنے آگئے

کراچی: ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات سامنے آ گئی ہیں، جس سے پتا چلا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 98 ہزار روپے سے زیادہ رقم موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق، کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ حمیرا کے نام پر ایک نجی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ تھا، جس میں قابلِ ذکر رقم موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق، حمیرا اصغر اے ٹی ایم کے ذریعے کبھی 25 ہزار اور کبھی 50 ہزار روپے نکالتی رہی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مالی مشکلات میں نہیں تھیں۔

پولیس نے مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیے دیگر بینکوں کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *