ایک اہم پولیس مقابلہ ، 30 روپے کی خاطر دو بھائیوں کو مارنے والوں کا انجام

مانگامنڈی : لاہور کے علاقے مانگامنڈی میں 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل میں ملوث دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور توقیر دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے چند روز قبل محض 30 روپے کے جھگڑے پر فروٹ فروش دو بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل رائیونڈ میں اسی مقدمے کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہزاد نامی مرکزی ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل بروئے کار لاکر حراست میں لیا گیا، جبکہ 6 نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔