Friday, September 5, 2025
Urdu News

سیالکوٹ: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا

سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد عرفان عرف فورمین اپنے ہی انجام سے دوچار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم نے فائرنگ کی کوشش کی، لیکن گبھراہٹ میں اس کا ہتھیار چل گیا اور گولی اس کے نازک اعضا پر لگی۔ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کے اعضا ناکارہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج تھے اور وہ کافی عرصے سے مفرور تھا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ جرم کے برے انجام اور قانون کی گرفت کی واضح مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *