Sunday, October 12, 2025
Urdu News

دوسری شادی کی خاطر شوہر کا انسانیت سوز ظلم — بیوی کو دوست اور بہنوئی کے ذریعے درندگی کا نشانہ بنوایا

افسوسناک واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں 30 سالہ جنت کی شادی عثمان نامی شخص سے 13 سال قبل ہوئی تھی۔ دونوں کے ایک 13 سالہ بیٹا اور 7 ماہ کی بیٹی بھی تھی۔ وقت کے ساتھ عثمان کی ایک لڑکی نور سے دوستی بڑھ گئی اور وہ اس سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ جنت کے انکار پر عثمان نے اپنی بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، بال کاٹے اور اپنے دوست کے ساتھ مل کر اُس کی عزت پامال کی۔

جنت کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ نے واضح کر دیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سنگین جرم تھا۔ عثمان نے جنت کے گھر والوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے، مگر سچ تب سامنے آیا جب 11 سالہ بیٹے نے سارا واقعہ اپنی نانی اور خالاؤں کو بتایا۔

ذرائع کے مطابق جنت کے اہل خانہ انصاف کے لیے تڑپ رہے ہیں، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کی بیٹیوں اور بہنوں کو محفوظ رکھے، اور ظالموں کو عبرتناک انجام دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *