ڈیرہ غازی خان میں لرزہ خیز جھگڑا – نوجوان دوستی کی بھینٹ چڑھ گیا

ڈیرہ غازی خان میں کل رات ہونے والا جھگڑا انسانی ہمدردی کو جھنجھوڑ گیا۔ اس جھگڑے میں نوجوان ساجد وڈانی اپنی جان سے محروم ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جھگڑا نہ تو زمین کے تنازعے کا تھا، نہ ہی عزت کے معاملے کا، بلکہ “لونڈے بازی” جیسے گھٹیا تنازعے نے ایک معصوم جان لے لی۔
عینی شاہدین کے مطابق ساجد وڈانی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ صرف دوستی نبھانے کے لیے موقع پر گیا، مگر بدقسمتی سے جھگڑا خون خرابے میں بدل گیا۔
واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے، جبکہ شہریوں نے انصاف کے لیے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ⚖️💔