29 دسمبر سے یکم جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلو چستان کے 29اضلاع میں 29 دسمبر کی رات سے یکم جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 29 دسمبر کی رات سے 1جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین اور قلعہ عبد اللہ میں بار ش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بار ش متوقع ہے، مو سیٰ خیل ، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور، خضدار، قلات، مستونگ، کچھی،واشک میں بار ش کا امکان ہے۔اِسی طرح اِس عرصے کے دوران خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بار ش کا امکان ہے، حکام نے ہدایت کی ہے مسافراور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں مقیم افراد بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔