Wednesday, December 31, 2025
Urdu News

دوستی پر اپنی جان تک نثار کرے والا فیصل آباد کو شیردل جوان چیمہ جس نے یاری کیلئے

یاری دوستی پر اپنی جان نچھاور کردینے والا فیصل آباد کا دلیر جوان : بلال چیمہ اور عبدالرحمان بندیشہ کی یاری جسے آج بھی فیصل آباد والے یاد کرتے ہیں ،جس روز عبدالرحمٰن بندیشہ کو ق۔ت۔ل کیا گیا اس روز بلال چیمہ پر کیا گزری تھی؟

بلال چیمہ کو کس نے سازش کرکے مروایا ؟ بلال چیمہ فیصل آباد کی ایک اچھی فیملی کا نوجوان تھا ، غریبوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو وہ اپنا فرض سمجھتا تھا ، کہا جاتا ہے کہ اس نے کئی غریب لوگوں کو انکی زمینیں اور گھر واپس دلوائے جن پر قبضہ گروپوں نے قبضہ کر لیا تھا ، انہی چکروں میں اسکی دشمنی عبدالرحمان بندیشہ کے مخالفوں سے ہو گئی ، 2016 میں اسکا آمنا سامنا اپنے مخالفوں سے ہوا تو اس بہادر نوجوان نے اپنے سب سے بڑے مخالف کو گریبان سے پکڑ لیا تھا اور اسکے کپڑے پھاڑ ڈالے تھے ، یہ سر عام بے عزتی مخالفوں کو کبھی نہ بھولی ، بلال چیمہ پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا اور اسے گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر عبدالرحمان بندیشہ نے اپنے دوست کو اثر رسوخ استعمال کرکے چند گھنٹوں میں رہا کروا لیا بلال چیمہ کو عبدالرحمان بندیشہ کا رائٹ ہینڈ بھی سمجھا جاتا تھا ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلال چیمہ نے ایک فاؤنڈیشن بھی بنا رکھی تھی جس میں غریبوں کو راشن کی فراہمی اور غریب لڑکیوں کی شادیاں کروانا نمایاں کام تھے ، بہر حال مخالفین چپ نہ بیٹھے اور ایک روز بلال چیمہ کے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، دلیر اور بہادر بلال چیمہ نے اپنے والد کے ق۔ت۔ل کا بدلہ مخالفوں کے 5 افراد کو ق۔ت۔ل کر کے لیا اور اسکے بعد مستقل طور پر عبدالرحمان بندیشہ کے ساتھ رہنے لگا وہ اکیلا نہ تھا اسکے 20 کے لگ بھگ دوست اور قابل اعتماد محافظ بھی عبدالرحمان بندیشہ کے ساتھ رہتے تھے ، پھر ایک روز اس جوڑی کو نظر لگ گئی ، عبدالرحمان بندیشہ پر جس روز آخری قا۔تلانہ حم۔لہ ہوا بلال چیمہ بھی اسکے ساتھ تھا ، اپنے دوست کو خون میں لت ۔پت دیکھا تو بلال چیمہ وحشی بن گیا اس نے موقع پر 5 دشمنوں کو موت کی نیند سلا دیا اور اپنے دوست عبدالرحمان بندیشہ کو گاڑی میں ڈال کر انتہائی تیز رفتاری سے نزدیکی ہسپتال کی طرف بھاگا لیکن عبدالرحمان بندیشہ اللہ کو پیارا ہو چکا تھا ، اب بلال چیمہ صدمے اور انتقام کی آگ میں جل رہا تھا اس نے اپنے دوست کو قبر میں اتارتے وقت قسم کھائی کہ اسکا بدلہ ضرور لے گا اور ایسا لے گا کہ دنیا یاد رکھے گی مگر قدرت کا فیصلہ کچھ اور تھا ، عبدالرحمان بندیشہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے ٹھیک 14 دن بعد بلال چیمہ کو اسکے والد کے ایک دوست نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوتگی کی اطلاع دے کر تاکید کی وہ اپنے والد کے دوست کے جنازے میں ضرور شریک ہو ، خاندانی روایات کا پاسدار بلال چیمہ اس سازش میں پھنس گیا ، اسکے والد کا دوست مخالف فیملی کے ساتھ مل چکا تھا ، چنانچہ جونہی بلال چیمہ اپنے گارڈز کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچا اس پر خوفناک دھاوا بول دیا گیا ۔ ایک ساتھ درجن بھر افراد نے گو۔لیاں چلائیں جسکے نتیجے میں بلال چیمہ بھی لقمہ اجل بن گیا ۔۔۔فیصل آباد کے لوگ آج بھی بلال چیمہ کی بہادری اور غریب پروری کو یاد کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس نے جو دشمن بنائے غریبوں کا ساتھ دینے کی وجہ سے یا پھر عبدالرحمان بندیشہ کی دوستی کی وجہ سے بنائے ، اللہ کریم اس بہادر اور دلیر جوان کے درجات بلند فرمائے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *