Monday, February 2, 2026
Pakistan

سات بیٹیوں کی ماں پر عشق کا بھوت سوار ہوا تو کیا قیامت برپا ہوئی ؟

سات بیٹیوں کی ماں پر عشق کا بھوت سوار ہوا تو کیا قیامت برپا ہوئی ؟ کراچی میں ایک ماہ قبل پولیس اہلکار کے ہاتھوں اپنی بیوی کے ق۔ت۔ل کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔۔۔۔۔ خاتون شادی شدہ اور 7 بیٹیوں کی ماں تھی ، یہ موبائل فون کی عادی اور ٹک ٹاک کی دلدادہ تھی ، ٹک ٹاک پر اسکی دوستی ایک پولیس اہکار تبسم کے ساتھ ہوئی ، تبسم بھی شادی شدہ تین بچوں کا باپ تھی لیکن اسکی بیوی کینسر کی مریضہ تھی ، دونوں میں جلد محبت ہو گئی جو زور پکڑ گئی ، آخر نازیہ ایک روز اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر ماں کے پاس آگئی ، بیٹیوں نے اور مان نے اسے بہت سمجھایا ، بیٹیوں نے کبھی شکل نہ دیکھنے کی بھی بات کہی لیکن عشق زدہ خاتون باز نہ آئی اس نے شوہر سے طلاق لی اور چند ماہ کے اندر اپنے عاشق سے شادی کر لی ، بات یہاں تک رہتی تو بھی ٹھیک تھا ، پولیس ملازم کی تو ہر بات شک سے شروع اور یقین پر ختم ہوتی ہے ، جلد تبسم کو احساس ہوا کہ اسکی بیوی ہر وقت فون پر لگی رہتی ہے آخر یہ کس سے باتیں کرتی ہے ، کہیں اس نے میری طرح کوئی اور عاشق نہ بنا لیا ہو ۔۔۔۔وغیرہ ۔۔۔ ایک روز دونوں میں جھگڑا ہوا تبسم نے اپنی بیوی کو مارا پیٹا اور گھر سے باہر چلا گیا ، خاتون نے اپنی بڑی بیٹی کو فون کیا اور اوبر ٹیکسی بھیجنے کو کہا ، گاڑی آئی اور خاتون اس میں سوار ہو کر ماں کے گھر روانہ ہوئی ، ابھی یہ اس گھر کے گیٹ پر تھی کہ اسکا شوہر تبسم بھی بائیک پر آگیا اور اسے ساتھ چلنے کو کہا ، خاتون نے انکار کر دیا تو ملزم نے سرکاری پستو۔ل نکالا اور اپنی بیوی کو گو۔لیاں مار دیں اور فرار ہو گیا ۔۔۔ شدید زخمی خاتون کو ہپستال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی ۔۔۔۔۔ اس خاتون کے ق۔ت۔ل کے بعد ملزم کئی روز روپوش رہا اور آخر اسے گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ اس خاتون کی زندگی کا تو اختتام ہو گیا مگر پیچھے کتنی زندگیوں کا امتحان شروع ہوا ہے آپ اندازہ کریں ۔۔۔ خاتون کی بوڑھی ماں ۔۔۔ اسکی سات بیٹیاں ۔۔۔ ملزم کی مریضہ پہلی بیوی ، تین بچے ۔۔۔۔ اس خوفناک واردات کے بعد اصل امتحان تو ان 12 لوگوں کا شروع ہوا ہے جسکی اصل وجہ صرف ایک خاتون کے دماغ میں عشق یا ہوس کا سمانا ہے ۔۔۔۔ اللہ کریم ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *