Saturday, February 7, 2026
Urdu News

ہم رہا ہو گئے تو شادی کریں گے ، کیونکہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے

ہم رہا ہو گئے تو شادی کریں گے ، کیونکہ ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے : ایک کمسن لڑکے کو ق۔ت۔ل کرنے والے عاشق معشوق کی سچی کہانی : عائشہ اور عثمان برسوں سے ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے ، عائشہ کی گھر والوں نے شادی کردی جبکہ عثمان دبئی چلا گیا وہ ٹرک ڈرائیور بن گیا اور لاکھوں روپے کمانے لگا ، ایک سال پہلے عثمان دبئی سے گھر واپس آیا تو اسی روز ان کی ملاقات فکس ہو گئی ، دوپہر تین بجے جب گھر میں کوئی نہیں تھا عائشہ نے عثمان کو بلا لیا اور اپنے کمرے میں لے گئی ، ابھی عملی پیار شروع ہی ہوا تھا کہ کمرے کے اٹیچ باتھ سے ایک بچہ باہر نکل آیا ، اس نے دونوں کو نازیبا حال میں دیکھا تو بولا کیا کررہے ہو میں ابو کو بتاؤنگا ، سلمان نامی یہ بچہ عائشہ کے دیور کا بیٹا یعنی اسکے شوہر کا بھتیجا تھا ۔۔ عائشہ اور عثمان نے بچے کو پیار سے سمجھانا چاہا مگر یہ بچہ نہ کسی لالچ میں آیا اور بضد رہا کہ تم نے غلط کام کیا ہے میں سب کو بتاؤنگا ۔ اس دوران عثمان وہاں سے چلا گیا ، اور سلمان بھی اپنا بیگ اٹھا کر ٹیوشن پر چلا گیا ، وہ واپس آیا تو تب بھی ناراض سے تھا ، عائشہ نے اسے پیار سے سمجھایا اور کہا : عثمان دبئی سے تمہارے لیے بہت اچھا گفٹ لایا ہے جاؤ وہ لے آؤ اور میں تمہیں آئندہ بھی بہت سے پیسے دیا کرونگی تم کسی کو کچھ نہ بتانا ۔۔۔ سلمان راضٰی بھی ہو گیا مگر بدترین موت اس بچے کی منتظر تھی ، سلمان نے گھر سے بائیک نکالی اور عثمان کے گھر چلا گیا ، جہاں عثمان نے اسے پکڑ لیا اور ایک چادر سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور پھر اس بچے کی لا۔ش کو خشک گھاس یا توڑی پر ڈال کر آ۔گ لگا دی ، بچہ چند منٹوں میں خاک بن گیا ۔۔۔۔۔۔ عثمان نے بظاہر اپنا جرم مٹانے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن اسی رات بچے کی تلاش شروع ہو گئی ۔ دوسری صبح پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور گھر کے افراد کے موبائل ریکارڈ کی مدد سے دال میں چھپا کالا ڈھونڈ نکالا ، عائشہ کو تھانے لے جایا گیا تو ایک دبنگ لیڈی کانسٹیبل نے اس سے سچ اگلوا لیا ، عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا اس نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا مگر اس واقعہ کا ایک اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ملزم اور ملزمہ میڈیا اور کیمروں کے سامنے نہ صرف ایک دوسرے کو پیار بھری نظروں سےمسکرا کر دیکھتے رہے بلکہ انہوں نے یہ کہہ کر سب کو شرمسار کردیا کہ اگر رہا ہو گئے تو ہم ایک دوسرے سے شادی کریں گے ۔۔۔۔۔۔ اللہ کریم انسانوں کو انسانوں کے شر سے بچائے آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *