Urdu News

ننھی انابیا کیساتھ موٹر وے سفر کے دوران کیا ہوا ؟

پوچھو ان کے دل سے جن پے گزری ہو۔۔ زندہ آباد موٹروے پولیس۔

ننھی انابیا اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور سے اٹک کی جانب جا رہی تھی کہ اسی دوران راستہ بھول کو اس کا خاندان منی سروس ایریا بلکسر کیطرف مڑ گیا- جہاں ریسٹ ایریا میں ہی کچھ دیر رکنے کے بعد اس کے گھر والے اسے بھول کر نکل گئے۔۔ جب یاد آیا تو بہت دور نکل چکے تھے۔۔

خوش قسمتی سے ننھی انابیا بلکسر منی ریسٹ ایریا میں موٹروے پولیس کو پریشان حال ملی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق یہ ننھی موٹروے پولیس کا ٹھیک طریقے سے معلومات بھی فراہم نہیں کر پا رہی تھی جس پر تشویش بڑھی ہو اس کے والدین کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس نے انابیا کو حفاظتی تحویل میں لے کر گھروالوں کی تلاش شروع کر دی۔انابیا کے لیے اس کے گھر والے کتنے پریشان تھے یہ اس کے تایا کی بھیگی آنکھوں سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔۔ ابھی تلاش جاری تھی کہ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر بچی کے لواحقین نے رابطہ قائم ہو گیا۔۔جس پر پولیس نے بچی کے حوالے سے گھر والوں کو اطلاع دے دی۔۔ کمسن بچی کو باحفاظت اہل خانہ سے ملا دیا گیا جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔۔

موٹروے پولیس کی یہ کاوش قبل ستائش ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہیلپ لائن 130 ایک بہترین سروس ہے جس سے ہر مسافر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔۔

لیکن ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ اپنے گھر والوں کی حفاظت پہلے خود کریں ۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔۔ اللہ پاک انابیا اور اس کے گھر والوں اور اس سے جیسے سب بچوں کی حفاظت کرے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *