سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 8 مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونا ایک ہی روز میں 6 ہزار روپے سے بھی زائد تک مہنگا ہوگیا جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 6ہزار100روپے کے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 39 ہزار 862روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 5ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونا 4لاکھ 62ہزار 844روپے کا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4ہزار 795روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونا 4لاکھ 24ہزار 289روپے کی سطح پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت 17روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 931روپے کی ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار656 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 61ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار 171 ڈالرز کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0اعشاریہ 17ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 84اعشاریہ 47ڈالرز فی اونس ہوگئی۔