بریکنگ نیوز: کل عید ہو گی اعلان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عید الفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق 12مختلف مقامات پر کمیٹیاں چاند کی تلاش میں مصروف رہیں مگر کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سنت پرعمل کرتے ہوئےتمام مسلمانوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے،چاند نظر آنے پر اسکی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے تاہم شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا،سعودی سپریم کورٹ کو شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب میں عید الفطر 20مارچ بروز جمعہ کو ہوگی۔