تیل پرانی قیمت پر بحال۔۔ اضافہ واپس لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں جیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کو واپس لے لیا گیا ہے اور نرخ دوبارہ اصل سطح پر برقرار رکھے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ڈومیسٹک پروازوں کے لیے قیمت112.41 ٹکے سے194.18 ٹکے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، تاہم 18 مارچ 2026 کو بی ای آر سی نے نئے نرخ نافذ ہونے سے پہلے معطل کر دیے۔
اب ڈومیسٹک پروازوں کا نرخ 112.41 ٹکے اور بین الاقوامی پروازوں کا 0.7384 ڈالر فی لیٹر رہے گا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی تیل کی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور مسافروں و ایئر لائنز پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔