ہری پور میں افسوس ناک حادثہ

خان پور ہری پور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں امجد علی نامی شہری کے دو بھتیجے جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماری۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور متاثرین کی مدد کے لیے رکا تک نہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ڈرائیور کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔