رات گئے اہم خبر: شکریہ ایران! پاکستان کو اجازت مل گئی

تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے پاکستان کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی این ایس سی کا جہاز ملتان اور چارٹر جہاز پی علیکی آبنائے ہرمز سے روانہ ہو گئے ہیں۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر شپ پی الیکی 85 ملین لیٹر خام تیل لے کر جا رہا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ دونوں بحری جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ تک خلیج فارس میں پھنسے رہے۔ دونوں جہازوں نے گزشتہ روز خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کے لیے اپنا سفر شروع کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی بحری جہاز اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں اور ایران نے خصوصی اجازت دی تھی۔