Urdu News

ایک ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں حالیہ کشیدہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے اثرات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

 ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت میں 63 روپے فی لیٹر، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 28 فروری 2026 کو پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے  اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 28 فروری تک 275 روپے 70 پیسے تھی، جو اب 335 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اس دوران 180 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے مارچ میں پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر تقریباً 21 روپے کا اضافہ بھی کیا  تاہم  وفاقی حکومت نے مسلسل تین بار پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اور اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 203 روپے 88 پیسے اور پیٹرول پر 95 روپے 59 پیسے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *