Urdu News

لاہور DHA میں مشہور ٹاک ٹاکر اور اسکی بہن کیساتھ مبینہ زیادتی کی حقیقت

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ وہ ہوا جس کا انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ سب کچھ سوشل میڈیا کے ایک میسج سے شروع ہوا، جہاں ملزم نے ایک برانڈ کی ویڈیو بنوانے کے بہانے ان سے رابطہ کیا اور اسٹوڈیو دکھانے کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 (ڈیفنس سی) کے ایک فلیٹ میں بلایا۔

مگر فلیٹ کے اندر داخل ہوتے ہی منظر بدل گیا۔ ایف آئی آر (FIR) کے متن کے مطابق، وہاں کوئی اسٹوڈیو موجود نہیں تھا بلکہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر دونوں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *