یہ ہوئی ناں بات: وزیراعلیٰ جوزف وجے کا چونکا دینے والا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اداکار جوزف وجے نے ریاست میں شراب نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے پانچ سو میٹر کے اندر موجود سات سو سترہ سرکاری شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ دکانیں تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن چلاتی ہیں، جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وجے کی ٹی وی کے پارٹی ریاستی انتخابات میں ایک سو آٹھ سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ انہیں 234 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے ایک سو اٹھارہ نشستوں کی ضرورت تھی، جو انہوں نے اتحادی جماعتوں کی مدد سے حاصل کی، جس کے بعد جوزف وجے وزیر اعلیٰ بننے میں کامیاب ہوگئے۔