Urdu News

محافظ پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا مطالبہ

ضلع کوٹ ادو کی تحصیل قصبہ گجرات میں تعینات ایک پولیس اہلکار سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چوکی قصبہ گجرات میں تعینات کانسٹیبل جمیل سیال ایک مزدور کے گھر میں مبینہ طور پر نامناسب حالت میں پایا گیا۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں خاموش رہنے کے لیے دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ہیں تو یہ نہ صرف قانون بلکہ عوام کے اعتماد کے ساتھ بھی سنگین زیادتی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے اور اگر کوئی قصوروار ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

شہریوں نے ڈی پی او کوٹ ادو اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، تمام حقائق کی مکمل چھان بین کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *