Urdu News

سرکاری اسپتال میں پیدائش پر نومولود کو سونے کی انگوٹھی دینے کا اعلان

بھارت کی ریاست تمل ناڈو کی حکومت نے ماؤں اور نومولود بچوں کی صحت کے فروغ کے لیے ایک نئی فلاحی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے ہر نومولود بچے کو ایک گرام سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو سرکاری اسپتالوں میں محفوظ زچگی کی سہولتوں کی طرف راغب کرنا، طبی خدمات پر اعتماد بڑھانا اور کم آمدنی والے خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حکومت نے اس منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ بھی مختص کیا ہے، جبکہ اعلان کیا گیا ہے کہ 22 جون 2026 یا اس کے بعد سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ریاستی حکام کے مطابق یہ منصوبہ ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت، تحفظ اور فلاح کے لیے شروع کیے جانے والے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *