Urdu News

نہ 2 ، نہ 4 بلکہ 5 دن مسلسل بارشیں ہونگی ، محمکہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر میں  آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دوپہر کے وقت چند مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں منگل کو گرم موسم رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بدھ کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آئندہ دو روز گرم اور خشک موسم متوقع ہے منگل کو وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، لاہور، قصور، فیصل آباد اور ساہیوال میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،جبکہ بدھ کو مری، گلیات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد اور خانیوال میں بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *