لاپتہ ٹیچر کی لاش برآمد… واقعہ نے علاقے کو سوگوار کر دیا

پاکپتن میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں لاپتہ ہونے والی خاتون ٹیچر مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاوارث لاش کی شناخت ریحانہ نامی ٹیچر کے طور پر ہوئی ہے، جن کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق لاش چک شفیع کے قریب سے ملی، جبکہ واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ واقعہ علاقے میں خوف اور افسوس کی فضا پیدا کر گیا ہے، جبکہ عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ذمہ داران کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔