Urdu News

لاہور!باٹا پور، 4 بچوں کی ماں کی دلال شوہرنے جان لے لی!

نذرعباس اور بسمہ شہزادی کی شادی تقریباً 9سال قبل ہوئی!دونوں کے 4 بچے بھی ہیں!نذر عباس پہلے دودھ کا کام کرتا تھا مگر پھر اسکی نیت اچانک بدل گئی ! وہ اپنے ہی محلے کی ایک لڑکی جس کا نام خدیجہ تھا، کو دل دے بیٹھااور دونوں نے بھاگ کر دوسری شادی کر لی!وہ خدیجہ کو لے کر گھر آگیا اور بسمہ پر دباؤ ڈالادونوں مل کر رہو!کوئی نہیں جانتا تھا کہ نذرعباس اس حد تک گر سکتا ہے !وہ خدیجہ کو لے کر اسلام آباد شفٹ ہوگیا اور وہاں خدیجہ کو جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیا!نذرعباس کا یہی پلان تھا کہ پہلی بیوی بسمہ کو بھی اسی کام پر لگا دے!اسی لیےتوہ بسمہ کو بھی لے کر اسلام آبادچلا گیا مگر بسمہ نے اس کام سے انکار کر دیا!پہلی بیوی کے انکار کی وجہ سے نذرعباس نے بسمہ کو واپس لاہور لا کر چھوڑ دیا!بسمہ اپنے شوہر سے یہی مطالبہ کرتی رہی کہ خدیجہ کو چھوڑ دے اور یہ دلالی کا کام بھی بند کر دے!جس سے نذرعباس نے بسمہ پر تشدد کرنا شروع کر دیا!آہستہ آہستہ تشدد کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا اور پھر ایک دن بسمہ کی جان چلی گئی!نذرعباس نے اپنے 4بچوں کے سامنے اپنی بیوی بسمہ شہزادی کی جان لے لی!بچے یہ سب دیکھتے رہے!بچوں کا کہنا ہے کہ ہماری ماں کو اینٹ اور راڈ کے ذریعے مارا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی!(انا للہ وانا الیہ راجعون)ابتدا میں بسمہ کے گھر والوں کو بتایا گیا کہ موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ گھر کی خواتین نے جب دیکھا تو اسکا سر پھٹا ہوا تھا، بازو بھی ٹوٹا تھا جبکہ جسم پر جگہ جگہ زخموں کے بھی نشان تھے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *