Urdu News

مقدس قتل کیس: متاثرہ خاندان کی نند کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

چند ماہ قبل پیش آنے والے مقدس قتل کیس سے متعلق اب مقتولہ کی نند امبرین کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا خاندان خود بھی اس واقعے پر صدمے میں ہے اور ملزم کو سزا ملنی چاہیے۔ امبرین کے مطابق مقدس نے چند سال قبل اپنی مرضی سے فائز کے ساتھ شادی کی تھی اور بعد میں ان کے ہاں دو بچے بھی ہوئے۔

امبرین کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی عرفان کو نشے کی عادت تھی اور وہ اکثر غیر مناسب رویہ اختیار کرتا تھا۔ ان کے مطابق مقدس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پورا خاندان افسردہ ہے، تاہم اب مقتولہ کے اہل خانہ نے دیگر افراد کو بھی مقدمے میں شامل کر دیا ہے، جس پر وہ خود کو پریشان اور بے بس محسوس کر رہے ہیں۔

پولیس اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ اصل حقائق عدالت اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *