Sunday, February 8, 2026
Urdu News

نگہبان کارڈ سے10ہزار روپے گھر کی دہلیز پر کب اور کیسے ملیں گے

پنجاب حکومت نے ماہِ رمضان المبارک میں غریب اور مستحق خاندانوں کو مہنگائی کے دباؤ سے بچانے کے لیے رمضان نگہبان پیکیج 2026 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اے جی سی او پاکستان (Agco Pakistan) کے مطابق اس فلاحی منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک مرتبہ 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جو نگہبان کارڈ کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچے گی۔

رمضان نگہبان پیکیج کیا ہے؟

رمضان نگہبان پیکیج 2026 ایک جامع فلاحی منصوبہ ہے جسے پنجاب حکومت نے سماجی تحفظ کے نظام کے تحت متعارف کرایا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رمضان المبارک سے قبل کم آمدن اور ضرورت مند خاندانوں کو براہِ راست مالی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

منصوبے کی منظوری اور عملدرآمد

یہ پیکیج وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا جس کے بعد اس پر فوری عملدرآمد کے احکامات صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کر دیے گئے حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس منصوبے میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

مالی امداد کی تفصیلات

اس پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کودس ہزار روپے نقد امداد دی جائے گی،یہ امداد صرف ایک مرتبہ فراہم کی جائے گی،مستحق خاندانوں کی نشاندہی صوبائی سماجی و معاشی رجسٹری کے ذریعے کی گئی ہے،یہ سروے گھر گھر جا کر مکمل کیا گیا تاکہ حقیقی حق داروں تک امداد پہنچ سکے

نگہبان کارڈ گھر کی دہلیز پر

حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں کو نگہبان کارڈ ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا اس سلسلے میں آٹھ فروری 2026 سے کارڈز کی وصولی کا عمل شروع ہوگا[دس فروری 2026 سے گھر گھر کارڈز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ اور سروے کرنے والے نمائندے اس عمل کی نگرانی کریں گے

رقم حاصل کرنے کا طریقہ

ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے مستحقین بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا[بینک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔

کن افراد کو نگہبان کارڈ ملے گا؟

یہ کارڈ ان خاندانوں کو فراہم کیا جائے گاجو صوبائی سماجی و معاشی رجسٹری میں پہلے سے شامل ہیں ،جنہیں سروے کے دوران مستحق قرار دیا گیاجو کم آمدن اور مالی مشکلات کا شکار ہیں واضح رہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو کسی نئی درخواست کی ضرورت نہیں ہوگی۔

منصوبے کی اہمیت

رمضان نگہبان پیکیج اس لیے اہم ہے کہ رمضان سے پہلے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے،دفاتر کے چکر اور طویل قطاروں سے نجات ملے گی،ڈیجیٹل اور شفاف نظام کے ذریعے رقم دی جائے گی ،مستحق افراد کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا گیا ہے

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں نگہبان کارڈ کو دیگر سماجی تحفظ کے منصوبوں کے لیے بھی واحد ادائیگی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔ رمضان نگہبان پیکیج 2026 بلاشبہ ایک بڑا عوام دوست اقدام ہے جو لاکھوں خاندانوں کے لیے رمضان المبارک کو قدرے آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *