Urdu News

بارشیں ہی بارشیں ۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔باغوں کے شہرلاہور میں آلودگی برقرارہے اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پرہے۔ شہر میں آلودگی کی شرح 219 ریکارڈکی گئی ہے، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا مطلع صاف ہے،موسم خشک رہے گااور بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصدہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *