Urdu News

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا ہے،جس کے تحت ایمرجنسی، وارڈز، آپریشن تھیٹر اور فارمیسی کے ڈیوٹی روسٹر فوری طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ہسپتالوں میں سیکیورٹی عملہ اورکنٹرول رومزمکمل فعال رکھنےکا بھی حکم دیدیا گیاہے،محکمہ صحت کےحکام کےمطابق ہائی الرٹ کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کےلیےپیشگی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *