Urdu News

رمضان میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ جس نے روحوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

باٹا پور کی رہائشی شائستہ کی شادی مریدکےمیں اپنی پھوپھو کے بیٹے عدنان سےہوئی، شادی کو 10سال ہوچکے تھے، گھر کے حالات ٹھیک نہیں تھے، پھر عدنان روزگار کی تلاش میں سعودی عرب چلا گیا۔ شوہر کی غیر موجودگی میں نند اپنے جوان بچوں اور گھر میں موجود نشئی جیٹھ شائستہ پر بھی تشدد کرتا اور بچوں کو بھی مارتا! مارنے کے بعد بہنیں سعودی عرب میں مقیم اپنے بھائی کے کان بھرتیں، جس کے بعد عدنان بھی کال پر شائستہ کو باتیں سناتا اور طلاق کی دھمکی دے دیتا!روزے کی حالت میں شائستہ کو مارا جاتا، پھر بات اتنی بگڑ گئی کہ جیٹھ اور نندوں نے مل کر شائستہ کو اتنا مارا کہ اس نے ویڈیو پیغام اپنے بھائی کو بھیجا!گھر والوں کو کہا کہ مجھے آکر لے جاؤ، بہن اور بھائی لینے پہنچے تو انکی بہن اور اسکے دو بچے نیم بہیوشی کی حالت میں پڑے تھے۔ بہن اور بھائی نے اپنی بہن اور بچوں کو اُٹھایا اسپتال گئے تو پتہ چلا کہ انہیں زہر دیدیا گیا ہے۔ شائستہ تو اس دنیا سے رخصت ہوگئی لیکن اس دونوں بچے محفوظ رہے۔ اہلخانہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے انصاف کی اپیل کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *