24 سے 29 اپریل تک شدید بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی، 24، 25 اور 29 اپریل کو پنجاب کے بالائی اور وسطی اضلاع بشمول لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع (کوئٹہ، زیارت، قلات) اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی 24 سے 29 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ‘ہیٹ ویو پلان’ فعال کرنے، کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شدید دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور بروقت معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ ایپ استعمال کریں۔