Urdu News

پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر کمی

پی ٹی آئی  کے رہنما سینیٹر علی ظفر  نے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہو چکی ہیں، اس لیے اس کمی کا حقیقی اور پورا فائدہ فوری طور پر ملک کے غریب عوام تک پہنچایا جائے۔

بیرسٹر علی ظفر  نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو کم کر کے سال 2022ء کی سطح کے قریب لایا جائے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو سانس لینے کا موقع مل سکے۔

علی ظفر نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے سے عوام کو فوری اور بڑا ریلیف مل سکتا ہے، اور اس سلسلے میں حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں،انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر سینیٹ کے اندر بھرپور  اٹھائی جاتی رہے گی،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *