انمول پنکی واقعی انمول ہے، اس نے کچھ غلط کیا ہے یا نہیں مگر میں تو اس بات پر حیران ہوں کہ پنکی۔۔۔

انمول پنکی واقعی انمول ہے : اس نے کچھ غلط کیا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو عدالت کرے گی ، میں تو اس بات پر حیران اور پریشان ہوں کہ پنکی میڈم کو اتنی میڈیا کوریج کیوں مل رہی ہے جبکہ ہمارے بااختیار ترین لوگوں کو بھی 8، 10 گھنٹے کی کوریج نہیں ملتی لیکن تین دن ہو گئے جدھر دیکھو پنکی کی باتیں ۔۔۔ آپ کو یاد ہو گا بھارت میں بھی ایک پھولن دیوی تھی جو ڈا۔کو گیینگ کی سردارنی تھی مگر بعد میں وہ اتنی مشہور ہو گئی کہ سیاست میں آگئی تھی، اللہ نہ کرے ایسا ہو لیکن اگر ایسا ہو بھی جائے اور پنکی میڈم کوئی وزیر مشیر بن جائے تو پاکستانی ذہنی طور پر تیار رہیں کیونکہ ہمارے ہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔