Urdu News

اب عید ہو گی ٹھنڈی ٹھار: 26سے 31مئی تک گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے  26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری  کردیا۔

ترجمان کے مطابق شمالی علاقہ جات میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیزی سے پگھلتے گلشئیرز کے باعث خطرات میں اضافہ ہو گیا،شمالی علاقہ جات میں گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اورندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں 26 سے 31مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔چترال، دیر، منگورہ، ہنگو، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پاراچنار میں بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں 26 سے 31 مئی کے دوران گلگت،سکردو، ہنزہ، استور، نیلم ویلی، مظفرآباد، باغ، کوٹلی اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 28سے 31 مئی کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، قصور، بہالپور بہاولنگر اور ملتان میں بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 30 سے 31 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، خضدار اور تربت میں بارش متوقع، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان   ہے۔سندھ میں 30اور31مئی کوٹھٹھہ، بدین،مٹھی، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ بارش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔ ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، اپر کوہستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *