Urdu News

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں انسانیت سوز واقعہ، زی-ادتی کا شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ

 لاہور: ماڈل ٹاؤن میں انسانیت سوز واقعہ، زی-ادتی کا شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ انتقال کر گئی

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے ایک انتہائی لرزہ خیز اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں اجتم-اعی زی-ادتی کا شکار ہونے والی 18 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر اسقاطِ ح-مل کے دوران جان کی بازی ہار گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مظلوم لڑکی نے اس درندگی کے حوالے سے اپنی مالکن کو بھی آگاہ کیا تھا اور مدد کی اپیل کی تھی، تاہم مالکن کی جانب سے اس سنگین معاملے کو نظر انداز کیا گیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے موت سے قبل دیے گئے تحریری اور ویڈیو بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف اجت-ماعی زی-ادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ اب لڑکی کی موت واقع ہونے کے بعد، اس کیس میں قتل کی دفعات کا بھی باقاعدہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس ظلم میں ملوث تمام کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *