Urdu News

اکیڈمی سے واپسی کے دوران 14 سالہ لڑکی لاپتہ، اہلِ خانہ پریشان

لاہور کے علاقے چونہ تھانہ کی حدود میں 14 سالہ جیکولین پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچی 15 جون کو اکیڈمی سے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد رکشے میں سوار ہو کر گھر واپس آ رہی تھی، تاہم وہ منزل تک نہ پہنچ سکی اور راستے میں اچانک لاپتہ ہو گئی۔

خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کے گھر نہ پہنچنے پر تلاش شروع کی گئی، مگر اس کے بارے میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اہلِ خانہ نے عوام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ بچی کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ اگر کسی شخص کے پاس جیکولین کے بارے میں کوئی معلومات موجود ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے۔

اللہ تعالیٰ ہر لاپتہ بچے کو بحفاظت اپنے گھر والوں سے ملائے۔ 🤲💔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *